گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کیلئے بڑا اعلان

15 Jul, 2021 | 01:24 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس)   لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کیلئے بڑا اعلان، سالانہ ایک ملازم کو حج پر بھیجنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے سالانہ ایک ملازم کو حج پر بھیجنے کی منظوری دیدی ہے، قرعہ اندازی کے ذریعے سالانہ ایک خوش نصیب ملازم کو حج کی سعادت نصیب ہو سکے گی، یونیورسٹی سرکاری سطح پر حج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔ خوش نصیب امیدوار کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔قرعہ اندازی میں نکلنے والے امیدوار کے ساتھ کورنگ امیدوار کا نام بھی نکالا جائے گا۔

پہلے امیدوار کا سرکاری سکیم میں نام نہ آنے کی صورت میں دوسرے امیدوار کو بھیجا جا سکے گا، دونوں امیدواروں کا سرکاری سکیم میں نام نہ آنے کی صورت میں پہلے امیدوار کو پرائیویٹ حج کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، امیدوار کو سرکاری طور پر آنے والے خرچے کی رقم فراہم کی جائے گی، بقیہ رقم امیدوار خود ادا کرے گا۔

مزیدخبریں