ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھولا لیتی لڑکیاں 6000 فٹ بلندی سے گہری کھائی میں گر کر بھی زندہ، ویڈیو وائرل

جھولا لیتی لڑکیاں 6000 فٹ بلندی سے گہری کھائی میں گر کر بھی زندہ، ویڈیو وائرل
کیپشن: two women fall off swing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔ داغستان میں جھولےسے چھ ہزار فٹ سے زائد بلندی سے گرنے کے باوجود دو  روسی لڑکیاں زندہ بچ گئیں۔
دونوں سہیلیاں  پہاڑوں کے درمیان  تفریحی جھولےلے رہی تھیں زنجیر کا ایک سرا اتر گیا اور دونوں سہیلیاں  ایک میل گہری کھائی میں  گرنے کی بجائے ایک چھوٹے لکڑی کے پلیٹ فارم پر جا گریں جو ان کی یقینی موت میں ایک رکاوٹ بن گیا۔ بعد ازاں امدادی ٹیموں نے پہنچ کر انہیں طبی امداد دی اور حفاظتی مقام پر پہنچایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بلندی سے گرنے کے باوجود  دونوں لڑکیوں کی بچنا ایک معجزہ ہے انہیں صرف ہلکی پھلکی خراشیں آئی ہیں ۔ یادرہے سولک گورج نام پہاڑی سلسلہ امریکا کی معروف گرینڈ کینین سے کہیں بلند ہے اسے یورپ کی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ حادثے کےبعد پہاڑی چوٹی پر لگے ہوئے مختلف جھولوں کو اتاردیا گیا ہے ۔ داغستان کی وزارت سیاحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام جھولے حفاظتی معیار پر پورے نہیں اترتے اس لئے انہیں اتار دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer