بی آر بی نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

15 Jul, 2021 | 12:42 PM

Imran Fayyaz

(فہد بھٹی)بی آر بی نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد،ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش کو نہر سے نکالا۔
 پولیس کے مطابق متوفیہ کے چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، متوفیہ کی عمر35 سے40 سال ہے جبکہ  لاش2 دن پرانی لگتی ہے ۔

دوسری جانب کوٹ لکھپت سٹیشن کے قریب سے بھی  نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،متوفی کی عمر   تقریبا40 سال معلوم ہوتی ہے،جسم پر تشدد کے نشانات نہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، اورلاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا،موت کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو موٹروے کے قریب کھیتوں سے پولیس کو35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی،  مقتولہ کی شناخت رانی بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس نے لاش کے قریب سے ملنے والے موبائل اور پیسوں کو قبضہ میں لے لیا تھا اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی تھی۔

مزیدخبریں