(فہد بھٹی)شیراکوٹ کے علاقے میں بھیک مانگنے والی خاتون کو چھریوں کے وار سے قتل کرنے کا معاملہ،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کبیر علی کی مدعیت میں تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا ۔
مقدمہ پینتیس سالہ مقتولہ رانی بی بی کے خاوند اللہ دتہ اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر کیا گیا ۔رانی بی بی اپنے خاوند اللہ دتہ کے ہمراہ وہاڑی میں رہائش رہتی تھی ۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ دنوں رانی بی بی کی اپنے خاوند کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی ،خاوند سے لڑائی جھگڑے پر رانی بی بی اپنے بھائی کے پاس شیراکوٹ میں رہائش پذیر تھی ۔رانی بی بی نے واپس جانے پر انکار کیا جس پر خاوند اللہ دتہ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
گزشتہ روز رانی بی بی بھیک مانگنے گئی تو شیراکوٹ کے علاقے میں اللہ دتہ سمیت تین ملزمان نےاسے چھریوں کی وار کر کے قتل کردیا ۔جائے وقوعہ سے آلہ قتل چھری بھی برآمد ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے،، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شیراکوٹ کے علاقے بابو صابو موٹروے کے قریب کھیتوں سے پولیس کو35سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی تھی، مقتولہ کی شناخت رانی بی بی کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس نے لاش کے قریب سے ملنے والے موبائل اور پیسوں کو قبضہ میں لے لیا تھا اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی تھی۔