نیشنل ہاکی سٹیڈیم (رانا آزر)سپورٹس بورڈ پنجاب کا جشن آزادی کے موقع پر 10 کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے متعلقہ افسران کو تیاریوں کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق جشن آزادی کی خوشی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ، اس موقع پر اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، ہاکی، سوئمنگ، ٹینس، پینتھالون ، جمناسٹک، فٹبال اور کرکٹ میچز کروانے سمیت سپیشل افراد کیلئے بھی اتھلیٹکس کے مقابلے کروانے کا بھی فیصلہ کیا ۔
ڈی جی سپورٹس بورڈ کا جشن آزادی کے موقع پر کھیلوں کی بھرپور سرگرمیاں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو مکمل پلان بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ افسران کو بھی مقابلوں کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔