(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سنگر فلک شبیر سے منگنی کرلی۔
2020 میں کرونا کے بعد دوسرا ٹرینڈ سلیبریٹیز کی شادیوں کا بھی چل رہا ہے،اب کل سارہ خان فلک شبیر کی دلہن بننے جا رہی ہیں.
معروف گلوکار فلک شبیر اور ماڈل اداکارہ سارا خان منگنی کے بندھن میں بندھ گئے، فلک شبیر نے انگوٹھی پہنا کر سارا خان سے منگنی کی، شوبز حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر نے ماڈل اداکارہ سارا خان سے رشتہ جوڑ لیا ہے ۔لاہور میں دونوں کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر فلک شبیر نے بڑے ہی منفرد انداز سے سارا خان کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی جبکہ دونوں کورونا وباءکے خاتمے پر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔شوبز میوزک فیشن انڈسٹری کی جانب سے دونوں کی منگنی پر انتہائی خوشی کاا ظہارکیا جارہا ہے اور نیک تمناوں کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس پر مداح حیران رہ گئے۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، سارہ خان خوبصورت فوٹو شوٹ اور کام سے متعلق تصویریں مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سارہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں وہ انگوٹھی پہنی ہوئی ہیں، اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ’میں نے کہا ہاں۔‘ تاہم سارہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے یا نہیں۔