پب جی کے بعد ٹک ٹاک پر بھی پابندی عائد؟

15 Jul, 2020 | 08:17 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

( عرفان ملک)لاہور پولیس نے ٹک ٹاک کے منفی استعمال پر ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا، ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں کہ پی ٹی اے ایپ کو ریگولیٹ کرے،  ٹک ٹاک کو بند ہونا چاہئیے ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکیوں سے دوستی کے بعد مبینہ زیادتی کے واقعات کے بعد  لاہور پولیس ٹک ٹاک کے منفی استعمال کے نقصانات پر رپورٹ مرتب کرے گی،حالیہ واقعے میں ملت پارک کی رہائشی لڑکی نے ٹک ٹاک پر دوست بننے والے شخص پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائد کیا، جس کے بعد ملزم شیراز کو گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ فائرنگ کرتے ہوئے ٹک ٹاک بنانا ور اسلحے کی نمائش معمول بن گیا ۔ جس پر لاہور پولیس نے ایپ کے نقصانات پر رپورٹ مرتب کرنے کی ٹھان لی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں ٹک ٹاک کو بند ہونا چاہئیے
 پب جی کھیلنے والے نوجوانوں کی خود کشی کے واقعات کے بعد پولیس نے ٹک ٹاک کو ریگولیٹ کرانے کے لئے متعلقہ محکموں سے رابطے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل  نوجوانوں  میں خود کشی کےبڑھتے ہوئے واقعات کے بعد  لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی اے نے پب جی پر عارضی طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں