(سعدیہ خان) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کاکہناہے کہ احسان اللہ احسان کی جانب سے بلاول بھٹو کو قتل کرنے کی دھمکی پرحکومت اپنی پوزیشن واضح کرے ادارے واضح کریں کہ احسان اللہ احسان کب اور کیسے فرار ہوا، پلیئرز پیچھے ہٹیں اور سیاسی قوتوں کو مل کر اسمبلی کے اندر سے ہی حکومت بنانے کا موقع دیں۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ بولے کہ بلاول بھٹو کو تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کی جانب سے قتل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، وزیر اعظم اس پر کیوں خاموش ہیں جواب دیں وگرنہ اپنا راستہ خود اپنا سکتے ہیں۔
قمر زمان کائرہ نے حکومت کی ان ہائوس تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ لانے والے پیچھیں ہٹیں اور سیاسی جماعتوں کو اندہائوس تبدیلی لانے دیں پی ٹی آئی کی حکومت کہیں نہیں اتحادی آہستہ آہستہ چھوڑ کر جا رہے ہیں،،کرپشن کرنے والے مافیا کوئی اور نہیں عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے لوگ ہیں۔
پیپلزپارٹی قومی مسائل اور معاشی بدحالی کے حل کےلئے جلد از جلد اے پی سی چاہتی ہے پہلے شہبازشریف کی صحت آڑے آ گئی امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی اے پی سی کی تاریخ کااعلان کریں گے، ن لیگ کے کچھ لیڈران سےگزارش ہے کہ معاملے کی تہہ تک جاکر اپنا موقف دیں، ہمارے پاس نمبر ہوتے تو بہت پہلے سپیکر تبدیل کر دیتے۔