ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسک نہ پہننے والوں کو کیلئے انوکھی سزا

ماسک نہ پہننے والوں کو کیلئے انوکھی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمگیر وباء کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں5لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ جاچکے ہیں،کورونا کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے،طبی ماہرین نے اس بچاؤ کے اقدامات کے لئے مختلف آگاہی مہم چلائیں اور باقاعدہ ہاتھ، منہ دھونے اور فیس ماسک پہننے کی تلقین کی،مگرلوگوں کی جانب سے کم عقلی کا مظاہرہ کیاگیا جس سزائیں اور جرمانے کئے جانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے وار تاحال جاری ہیں، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ کی موت ہوچکی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں جو سب سے زیادہ ملک متاثرہوا وہ امریکا ہے جہاں سب زیادہ کورونا کے مریض ہیں اور ہلاکتیں بھی اسی ملک میں زیادہ ہوئیں،کورونا کی وجہ سے اب تک وہاں1 لاکھ 39 ہزار 162 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 لاکھ 46 ہزار 278 ہو چکی ہے۔

امریکا میں اس قدر اموات سے دیگر ممالک کے لئےخطرے کی گھنٹی بجادی اور وہاں کی انتظامیہ نے اپنے لوگوں کو اس مہلک وبا سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ فیس ماسک پہننے کی ہدایت کی، کورونا وائرس کی وجہ سے صورت سنگین ہونے پر کورونا ایس او پیز تیار کی گئی مگر لوگوں کی جانب سے نظر انداز کرنے کی شکایت موصول ہونے پر سکیورٹی ادارے متحرک ہوگئے، سزائیں،مقدمات اور جرمانے کئے جارہے ہیں۔

انڈونیشیا میں ماسک نہ پہننے والوں کو ایک انوکھی سزا دی گئی ہے۔سکیورٹی اہلکاروں نے ماسک نہ پہننے والوں کو سزا دینے کے لئے کوئی قانونی کارروائی یامقدمہ درج نہیں کیا بلکہ ان کو'پش اپس' لگوا۔سکیورٹی حکام کا کہناتھا کہ جو شخص باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال نہیں کرے گا تو اس سے سڑک پر ہی 'پش اپش' لگوائے جائیں گے۔اس سزاکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ماسک نہ پہننے والا ایک شخص سڑک پر لوگ پش اپس لگا ر ہاہے۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer