ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کے اندراج کا طریقہ کار تبدیل

برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کے اندراج کا طریقہ کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد حسین)سٹی42نے برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کے عدم حصول کی نشاندہی کی تو محکمہ بلدیات نے ایکشن لے ہی لیا، بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت ڈرافٹ رولز تیارکرکے پنجاب حکومت کو ارسال کردئیے، برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس کاا ندراج سات سال تک ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت برتھ ،ڈیتھ ،میرج اور طلاق سرٹیفکیٹس ڈرافٹ رولز تیار کرکےڈرافٹ رولز منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو ارسال کردئیے گئےپنجاب حکومت کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو ں گے،نارمل اندراج 60 روز سے بڑھا کر 90 روز کردی گئی جبکہ لیٹ اندراج 91 یوم تا 7 سال تک ہوسکے گانارمل اور سات سال تک لیٹ اندراج کا اختیار سربراہ مقامی حکومتوں کے سربراہ کے پاس ہوگا۔

مطلوبہ سرٹیفکیٹ  کےسات سال کےبعد عمر کے تعین کےلیے اندراج کے ایم ایس ٹی ایچ کیو یا ڈی ایچ کیو سے رجوع کرنا ہوگا,بیرون ممالک پیدا ہونے والے بچوں کا اندراج فارم ایس کے ذریعےاندراج آن لائن ہوسکےگا،جیل میں پیدا ہونے والے بچے کی رپورٹ متعلقہ جیل وارڈن کے ذریعے دی جائے گی،اموات کی رپورٹ کےاندراج کا دورانیہ 60 روز سے بڑھا کر 120 روز کردیاگیا،ڈیتھ سرٹیفکیٹ کےلیے حصول کےلیے خونی رشتہ دار کو اطلاع دینا ہوگی۔
طلاق سرٹیفکیٹس کے اجراء کےلیے نیبر ہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی تشکیل تک ڈپٹی لوکل گورنمنٹ بطور ثالثی کونسل کردار ادا کرے گا جبکہ پیدائش، موت، شادی اور طلاق سرٹیفکیٹس کےڈرافٹ رولز میں بلدیاتی اداروں کومکمل گائیڈلائن دی گئیبیرون ممالک، جیل میں پیداہونے والے بچوں اور لاوارث بچوں کی رجسٹریشن بھی ہوسکے گی ڈرافٹ روز سات حصوں پر مشتمل ہے جس پر عمل درآمد کےلیےلاہور سمیت صوبہ بھر میں فیلڈ دفاترتشکیل دے دیئے گئے۔
سائلین فیلڈ دفاتر میں جاکر جبکہ آن لائن بھی مطلوبہ سرٹیفکیٹس کےحصول کےلیے درخواست فارم پر کرسکیں گے،درخواست دہندہ مطلوبہ سرٹیفکیٹ سے متعلق درست کوائف اور دستاویزات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer