ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

15 Jul, 2020 | 03:50 PM

Shazia Bashir

سٹی 42 ( اکمل سومرو)  ائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا انڈرگریجویٹ ڈگریوں کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایچ ای سی نے لاہور سمیت ملک بھر کی 143 یونیورسٹیز میں بی ایس آنرز کا نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ایس آنرز کے طلباء کیلئے کوانٹی ٹیٹیو ریزننگ اور ایکسپوزٹری رائٹنگ کے کورسز شامل ہوں گے۔

بی ایس آنرز آرٹس، ہیومینٹیز، نیچرل سائنسز، سوشل سائنسز کے طلباء کیلئے مذکورہ کورسز بہ طور لازمی مضمون پڑھائے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے پہلے سمیسٹر میں نئے کورسز لاگو ہوں گے، بی ایس آنرز میں طلباء کو ڈبل میجرز کے ساتھ ایک یا دو مائنرز مضمون پڑھ کر ڈگری حاصل کرنے کی بھی سہولت ہوگی۔

ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے انڈرگریجویٹ پروگرامز میں ایک ڈگری سے دوسری ڈگری کی طرف منتقلی ممکن ہوگی۔ پیشہ ورانہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے والے طالب علم جنرل ڈگری پروگرام میں بھی منتقل ہوسکیں گے، عالمی بینک کی طرف سے ہائیر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ ان پاکستان پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ نصاب کیلئے فنڈنگ فراہم کی گئی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیز میں رائج شدہ نصاب تخلیقی صلاحیتوں، موثر ابلاغ، مسائل کے حل کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

خیال رہے کہ پاکستان ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفیکیشن فراہم کرکے دنیا کے مؤثرممالک کی لیگ میں شامل ہوگیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور مائیکرو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق پہلے 2000 طالب علموں کو مفت سرٹیفکیٹ فراہم کئے جا ئیں گے۔

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی اعلی تعلیم کے شعبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے گذشتہ دہائی سے اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس شراکت میں ملک کی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت طلبا کو مشق کردہ نصاب روڈ میپ فراہم کرنے کے لئے ایک سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم شروع کیا گیا ہے ۔ پروڈکٹیویٹی، کمپیوٹر سائنس، ڈیٹا سائنس، اور آئی ٹی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ)اور ایم او ایس مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ کے پیش کردہ سرٹیفیکیشن ان افراد کو اسناد فراہم کرتے ہیں جو ان کی مہارتوں کی توثیق کرنے اور اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

مزیدخبریں