سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت

15 Jul, 2020 | 02:32 PM

Azhar Thiraj

عمر اسلم :صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کر دی ۔ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہا ہے،جب وزیراعظم کا دو لاکھ میں گزارا نہیں ہوسکتا تو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے۔

میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے، عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گےاور آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں جبکہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کیلئے بری خبر ہے ۔انھوں نےکہاکہ سرکاری ملازمین کیخلاف ظالمانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے ۔سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہاءنہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-


دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  ترکی کے یوم جمہوریت و قومی اتحاد پر ترک صدر اور عوام کو مبارک  دی ہے،کہتے ہیں کہ یہ دن ترک عوام کے جمہوریت اور اس سے پختہ وابستگی کے اظہار کا دن ہے۔


صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ اس دن نے ترکی کی تاریخ بدل دی اور صدر رجب طیب اردگان پر اپنے بے مثال اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان اور ترکی کے عوام اسلام، عقیدے، جمہوریت اور برادرانہ اعتماد ومحبت کے تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہیں،دونوں ممالک کے عوام میں جمہوریت ایک قدر مشترک ہےاور صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کے عوام میں ایک تازہ نظریاتی روح پھونک دی ہے۔شہبازشریف نے ترک قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ان کی ترقی و خوشحالی اور مزید کامیابیوں کیلئے دعاکی۔

مزیدخبریں