ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلیمہ سلطان کےبرانڈ ایمبیسیڈر بننے یاسرنالاں،مداحوں کے اقراء کو مشورے

حلیمہ سلطان کےبرانڈ ایمبیسیڈر بننے یاسرنالاں،مداحوں کے اقراء کو مشورے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان یاسر حسین ان دنوں نالاں ہیں کیونکہ اس کی وجہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز نہیں بلکہ ترک ڈرامے ' ارطغرل غازی' کی مشہور اداکارہ حلیمہ سلطان کےپاکستانی برانڈ کیو موبائل کی  ایمبیسیڈر  بننے پر وہ ناخوش ہیں،مداحوں نے اب اقراء کو مفید مشورے دینے شروع کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے 'دیریلش ارطغرل' کے اہم کردار  اسراءبلجیک کےپاکستانی برانڈ کیو موبائل کی  ایمبیسیڈر  بننے پر اداکار اور میزبان یاسر حسین برہم ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے متعدد پوسٹ بھی کیں،ان کے اس رویے کو دیکھتے مداحوں نے اداکارہ اقراء عزیز کو اداکار یاسر حسین کو سدھارنے کے مشورےدئیے۔

اداکارہ  اقراء عزیز کے ایک انٹرویو کا کلپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہا ہے ۔ویڈیو میں اداکارہ کا کہناتھا کہ ’ وہ سمجھتی ہیں کہ انسان کو زندگی میں جو کچھ بھی ملنا ہوتا ہے وہ مل کر رہتا ہے، نصیب کا لکھا کہیں نہیں جاتا اور کسی بھی طریقے سے مل کر ہی رہتا ہے اور جو انسان کے نصیب میں نہیں ہوتا وہ نہیں ملتا۔یہ  بات دھیان میں رکھنی چاہیے ، یہ سب اللّٰہ کی طرف سے ہے ۔‘

ویڈیو کے سامنے آنے پر  مداحوں نے ان کی سوچ کو سراہا ان مشورے دیئے کہ اقراء یہ باتیں اپنے شوہر یاسر حسین کو بھی سکھا دو۔

 واضح رہے کہ پاکستانی ماڈل واداکار  یاسر حسین نےاسراءبلجیک کےپاکستانی برانڈ کیو موبائل کی  ایمبیسیڈر  بننے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہہ آپ کو نہیں لگتا پاکستانی برانڈ کی برانڈ  ایمبیسیڈر پاکستانی ہونی چاہیے نہ انڈین نہ ترکش؟ ماہرہ سمیت صبا، سونیا، مینال، ایمن اور دیگر اداکارؤں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ کیا ان میں سے کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ  ایمبیسیڈر بن سکے؟

اپنی اہلیہ اقراء کے بارے بات کرتے انہوں نے کہا کہ ان کا نام اس لئے نہیں لیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی   ایمبیسیڈر ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer