ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داڑھی کی ڈیزائننگ سےمتعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

داڑھی کی ڈیزائننگ سےمتعلق پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں   داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کرائی گئی،قرارداد کےمتن میں تحریر کیا گیا کہ قانون سازی کرکے داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ایم پی اے رخسانہ کوثر کا کہناتھا کہ  داڑھی مبارک خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت ہے اس پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے۔

علاوہ ازیں قرارداد کےمتن میں بیان کیا گیا کہ  داڑھی کی ڈیزائننگ کرناسنت مبارکہ کی توہین ہے جو لوگ ڈیزائننگ کرواتے ہیں وہ  گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

یار رہے کہ خیبر پی کے میں  داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں  داڑھی کے سٹائل کو غیر اسلامی قرار دے دیا.اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے باہمی رائے سے فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہیؕر ڈریسر فرینچ، لائننگ یا دیگر کسی کٹ سمیت داڑھی کے مختلف ڈیزائن نہیں بنائیں گے.اہم فیصلے کے بعد حجاموں کی بڑی تعداد نے صارفین کی داڑھیوں کے سٹائل بنانا چھوڑ دیئےتھے۔انہوں نے اپنی دکانوں کے سامنے عوام کی توجہ کے لئے پمفلٹ آویزاں کئے۔

واضح رہے کہ جب سے یہ دنیا وجود میں آئی تب سے  داڑھی کامرد کے ساتھ تعلق ہے،انسانوں کے تہذیب یافتہ ہونے سے قبل ہر ایک مرد ہوتا ہی داڑھی والا تھا۔ جوں جوں انسان کو شعور، عقل وفہم آتا گیا اس سے نئی ایجادات کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورتی کو مزین کرنے لئے مختلف کاسمیٹکس اور پارلر تیار کرنا شروع کردیں اور مرد نے داڑھی اتری تو تو شیو والی کہانی نے جنم لے لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer