ٹھوکر نیاز بیگ (سعود بٹ) محکمہ بورڈآف ریونیو اورپنجاب لینڈر یکارڈ اتھارٹی میں ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے مسائل پر نیب اِن ایکشن، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سمیت مسائل کے حل کے لئے 17 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بورڈآف ریونیو اورپنجاب لینڈر یکارڈ اتھارٹی میں ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے مسائل پر نیب اِن ایکشن، چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سمیت مسائل کے حل کے لئے 17 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کمیٹی کے صدر جبکہ ڈائریکٹر آگاہی ونگ نائب صدر، بورڈآف ریونیو کے سیکرٹری کالونیز، سیکرٹری ٹیکس، سیکرٹری اشتمال، سیکرٹری سیٹلمنٹ اور رجسٹرار بورڈآف ریونیو، نیب ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر آگاہی سمیت نیب ریونیو ایکسپرٹ ممبرسمیت لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن کے ایڈیشنل کمشنرریونیوکوممبرز تعینات کیا گیا ہے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا کہ ریکارڈ کے اندراج میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے سروس سینٹرزآفیشلز کی جانب سے مبینہ رشوت وصولیوں پر جامع پالیسی بنائی جائے، لینڈ ریکارڈ کے پاس شاملاٹ کے اندراج کا کوئی نظام موجود نہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے، لینڈ ریکارڈ کے اندراج میں پٹواریوں کا کردار، رجسٹری انتقال اور رجسٹر حقداران زمین کے نظام کو موثر اندازسے استعمال کی پالیسی واضح کی جائے۔
اراضی کی ملکیت کے حوالے سے مالکان کا تعین نادرا کے ریکارڈ کی روشنی میں مکمل کیا جائے، محکمہ بورڈآف ریونیومیں شکایت کے حل کے نظام کو فعال جبکہ سرکاری محکموں سے ریکارڈ کی ڈیمانڈ میں نیب کی معاونت حاصل کی جائے۔