میاں بیوی کی لڑائی میں لڑکا قتل

15 Jul, 2020 | 10:51 AM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) لاہور میں لڑائی جھگڑے کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے سینکڑوں بچے یتیمی کی زندگی گزار رہے ہیں، معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے کی جان لینے کی سنگین وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے،ایسے حادثات میں بے گناہ لوگ بھی مارے جاتے ہیں، بادامی باغ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا سے بچوں پر برےاثرات مرتب ہوتے ہیں،سنگدل والدین اپنی اولاد کے ساتھ ایسے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا اور ایسے حادثات رونماں ہوتے جو ذہن میں نقش ہوکررہ جاتے ہیں، معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے نوبت اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ طلاق یا مرنے مارنے کی سنگین دھمکیاں ایک دوسرے کو دینا شروع کرتے ہیں،جو کہ ایک پڑھے لکھے معاشرے کےپر سوالیہ نشان ہے۔لاہور کے مشہور علاقہ بادامی باغ میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کی لڑائی نے15 سالہ راہگیر لڑکے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ میں بابر کی اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا،جھگڑے کے دوران ملزم نے اینٹ اپنی بیوی کو ماری جو وہاں موجود 15 سالہ لڑکے کے سر میں لگی۔اینٹ لگنے سے سمیع اللہ موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس نے ملزم بابر کو موقع سے گرفتار کرلیا۔

 شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی خوفناک واردات رونما ہوئی رہتی ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیاہے، معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے کی جان لےلی جاتی ہے جس سےمعاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں اور کئی بچے یتیمی کی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ  باغبانپورہ کےعلاقےمیں معمولی تلخ کلامی پرشہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بچوں کی تلخ کلامی پرصلح کرانے کی کوشش کی تومحسن بلڈر اوراسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گولیاں چلایں. پولیس نے موقع پرپہنچ کر گولیوں کے خول اوردیگر شواہد اکٹھے کرلیے تھے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدخبریں