احتیاط نہ کی تو کورونا کی صورتحال بدترین ہوسکتی ہے:ڈبلیو ایچ او

15 Jul, 2020 | 10:25 AM

Shazia Bashir

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتیاطی تدابیر سخت نہ کیں تو دنیا میں کورونا کی صورتحال بد سے بدترین ہوسکتی ہے۔

  عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے کے مطابق صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل نہ کیا گیا تو دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال بدترسے بدترین ہو سکتی ہے، دنیا کی پہلے والے معمول پر واپسی مستقبل قریب میں ممکن نظر نہیں آتی۔

 

دوسری جانب کورونا وائرس سے ہونے والی معاشی ابتری اور مہنگائی نے دنیا میں بھوک و افلاس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ صورتحال جاری رہی تو 2030 تک بھوک افلاس کے خاتمے کا منصوبہ مکمل نہیں ہو پائے گا۔

 

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعداد و شمار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 67 اموات ہوئیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مجموعی اموات 5 ہزار386 ہو گئی، اب تک ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار769 ہوگئی۔

 

‏سندھ  میں 1 ہزار863 اور ‏پنجاب میں 2 ہزار43 اموات ہوچکیں، ‏خیبرپختونخوامیں 1114 اور‏اسلام  آباد میں 155 اموات ہوگئیں، ‏بلوچستان 127 اور‏گلگت بلتستان 38 اموات ہوئیں، ‏آزادکشمیرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہوگئی، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں، ‏ملک بھر کے اسپتالوں میں 339 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد1825  ہے، ملک بھرمیں کیےگئے کورونا ٹیسٹ کی1,627,939 ہوگئی ملک بھر کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 3,727 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ سندھ میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 7 ہزار773 مریضوں کی تعداد ہے، این سی او سی پنجاب میں مریضوں کی تعداد 88045 رپورٹ، کے پی میں 31 ہزار1 اور بلوچستان 11ہزار239 ہوگئی۔

 

اسلام آباد میں 14 ہزار315 اورآزاد کشمیر مین 1ہزار688 مریض ہیں گلگت بلتستان میں 1ہزار708 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں21  ہزار749ٹیسٹ کیے گئے، اہم سہ اوسی مجموعی طور پر16 لاکھ 27 ہزار 939 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 

 

مزیدخبریں