کورونا وائرس سے مزید 50 اموات، 979 نئے کیسز رپورٹ

15 Jul, 2020 | 09:07 AM

Shazia Bashir

سٹی42: (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 55ہزار 769ہوگئی اور 5 ہزار 320 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ مزید 50 اموات ہوئیں جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 5320 ہوگئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہو گئی ہے۔

پنجاب میں 87 ہزار 492، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، اسلام آباد میں 14 ہزار 202، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں 733 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ اس وقت 4 ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67 اموات رجسٹرڈ پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 769 ہوگئی سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 73ہو گئی، پنجاب دوسرے نمبر مریضوں کی تعداد 88045 رپورٹ،  کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 31ہزار ایک ، بلوچستان 11239ہو گئی۔

اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14315 آزاد جموں و کشمیر 1688گلگت میں 1708ہو گئی،  ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،  ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 5386 ہو گئی۔

مزیدخبریں