پولیس کرائے کے غنڈوں کے سامنے بے بس ہوگئی

15 Jul, 2019 | 11:13 PM

Arslan Sheikh

( عرفان ملک ) لاہور میں کرائے کے غنڈوں کی ایک اور کارروائی، لین دین کے تنازع پر کرایہ کے غنڈوں نے اوورسیز سمیت دو شہریوں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ تو درج کیا مگر ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے دور ہیں۔

لاہور شہر میں کرائے کے غنڈوں کی وارداتیں بڑھنے لگیں، مزنگ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر کرائے کے غنڈوں نے فائرنگ کرکے اوورسیزسمیت دو افراد کو زخمی کردیا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں نامعلوم افراد کو فائرنگ کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ متاثرہ شہری عثمان کے مطابق ان کا معظم نامی شخص سے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

معظم نے پیسوں کے معاملہ پر کرائے کے غنڈے بلوا کر انھیں ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ تشدد کرکے زخمی بھی کیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا مگرملوث ملزمان کو نہ پکڑ سکی۔

مزیدخبریں