شہباز شریف ایک اور مشکل میں

15 Jul, 2019 | 07:45 PM

Arslan Sheikh

( سعود بٹ ) جعلی ٹی ٹی کی رقوم سے بنائی جائیدادوں کا معاملہ، نیب کا شہباز شریف کی تمام ناجائز اثاثوں سے کمائی گئی جائیداد کو قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے ذرائع خریداری فراہم نہ کرنے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے لاہور میں واقع 96 ایچ ماڈل ٹاؤن، مری ڈونگا گلی میں بنگلہ اور خیبرپختونخوا میں واقع رہائشگاہ سمیت دیگر اثاثہ جات کو عارضی طور پر قبضے میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو تحفہ میں کروڑوں مالیت کی دو قیمتی لینڈ کروزر سمیت 3 لگثری گاڑیاں نامعلوم افراد کی جانب سے تحفہ میں دی گئیں جن کی تفصیلات شہباز شریف فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ریونیو اور ایکسائز حکام کو شہباز شریف کی جائیداد اور گاڑیوں کی فروخت پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حوالہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کے بعد احتساب عدالت سے باقاعدہ طور پر قبضہ کرنے کی اجازت لی جائے گی، جس کے بعد جائیدادوں پر قبضہ کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں