ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’رانا ثناء اللہ عدالت سے سرخرو ہونگے‘‘

’’رانا ثناء اللہ عدالت سے سرخرو ہونگے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے لیگی ایم پی ایز کی بھی اجلاس میں شرکت، ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہنے کا اظہار کردیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا، سینئر لیگی رہنماؤں کے تحفظات پر وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے ایم پی ایز جلیل شرقپوری، اشرف انصاری، مولانا غیاث الدین سمیت 15 ارکان نے اپنی وضاحت دیدی۔ سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کہتی ہیں ن لیگ کو توڑنے والوں کی طرف سوگ کا سماں ہے، ایم پی ایز نے کہا ہے ان کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف جو ہتکھنڈے استعمال کیے گئے ہیں وہ غلط ثابت ہونگے، رانا ثناء اللہ عدالت سے سرخرو ہونگے۔انکا  کہنا تھا کہ ملک میں جاری مہنگائی کا سیلاب اور معیشت کی تباہی پر اراکین اسمبلی کو شدید تحفظات ہیں، معاملہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائیں گے، اگر حکومتی اراکین نے اپوزیشن کی بات نہ سنی تو قوم سمجھ لے کہ ہم پر ملک دشمن حکمران مسلط کردیے گئے ہیں۔ 

اس موقع پر لیگی رہنما عطاء تارڑ نے غیرملکی صحافی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف سٹوری پلانٹڈ ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے۔