ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گارڈن ٹاؤن: بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں

گارڈن ٹاؤن: بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان:پی پی 159 کے مکین بھی خوش نہیں، گارڈن ٹاؤن میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کے لئے وبال جان بن گئیں ہیں۔ علاقہ مکین سابق نمائندوں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

گارڈن ٹاؤن بھی علاقے کے منتخب نمائندگان کا منتظر ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارہ سال سے علاقے میں بجلی کی تاروں کے گچھے لٹک رہے ہیں۔ کئی دفعہ وعدہ کرنے کے باوجود علاقے کے مسائل حل کی نہیں ہوتے۔ نمائندگان ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں مگر مسئلے کا مستقل حل نہیں نکلتا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:سانحہ مستونگ و بنوں، آج پنجا ب میں یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں

لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی تاروں کے مسئلے کےعلاوہ گندگی اور سیوریج کا بھی اہم مسئلہ ہے جو ابھی تک حل نہیں ہوسکا۔ گھروں کے سامنے سے گرزتی تاریں عام حالات کے علاوہ برسات کے موسم میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ منتخب نمائندگان کی دید کا کئی سال سے منتظر ہے۔