سٹی42: الیکشن سے دس روز پہلےلاہور کے حلقہ این اے 130 میں ووٹرز کا رجحان دیکھنے کے لئے سٹی 42کی جانب سے شہرکی تاریخ کا سب سے بڑا سروے کروایا گیا، حلقہ سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے سٹی گروپ کے سیکڑوں کارکنوں نے کام کیا۔
سٹی گروپ کی جانب سے ہونے والے اس سروے میں سو فیصد درست نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس مقصد کیلئے ووٹنگ کے وقت ووٹر کا شناختی کارڈ بھی دیکھا گیا۔ سروے پر جانے سے پہلے سٹی گروپ کے کارکنوں سے حلف لیا گیا کہ وہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر اور اپنے سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر ڈیٹا جمع کریں ۔
الیکش کے ماحول میں سٹی گروپ آپ کو رکھنا چاہتا ہے ہر لمحے سے با خبر،ووٹرز کا رجحان کس پارٹی کی جانب ہے۔ اس سلسلہ میں تمام درست معلومات سے متعلق آپ کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔