ایف سی سی یو میں گریجوایٹ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب

15 Jul, 2018 | 08:30 PM

عطاءسبحانی

سعد احمد: لاہور فارمن کرسچین کالج و یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام گریجوایٹ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ طلباء کی ڈانس پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

فارمن کرسچین کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام 18 سیریز کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، طلباء نے مختلف پرفارمنسز پیش کیں، طالبات کی منفرد ڈانس پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لیے۔ طلباء اور طالبات کا کہنا تھا کہ ایف سی نے ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے، ہم یونیورسٹی میں گزرے لمحات کو کبھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔

اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مس ریچل حسن کا کہنا تھا کہ ایف سی یونیورسٹی طلبا کو بہترین مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ طلباء فیلڈ میں جا کر اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔ طلبا اس موقع پر انتہائی خوش نظر آئے۔ تقریب میں گریجوایٹ ہونے والے طلباء میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

مزیدخبریں