سبزہ زار: دن دیہاڑے یوٹیلٹی سٹور کو لوٹ لیا گیا

15 Jul, 2018 | 05:29 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) سبزہ زارمیں یوٹیلٹی سٹور پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکواسلحے کے زورپر گاہکوں کی موجودگی میں لوٹ مارکرتے رہے۔ سی سی ٹی وی نے واردات کواپنی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق دن کی روشنی میں پکڑے جانے کاڈر، نہ قانون کاخوف، سبزہ زارمیں واقع ایک یوٹیلٹی سٹورپردن دیہاڑے ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری رہی، سی سی ٹی وی نے واردات کواپنی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کاہنہ میں نالے سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد

سٹور کا مالک گاہکوں کے انتظار میں اخبارپڑھ رہا تھا، جسے شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ چند لمحے پراس کی دکان ہی خبر بن جائے گی۔ چند سیکنڈ بعد ایک ڈاکو ہاتھ میں پستول تانے اس کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا، جس کے بعد اس کا ساتھی ڈاکو ہیلمٹ پہن کرسٹور میں داخل ہوا، اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

مزیدخبریں