قومی کھیل پر زوال، کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

15 Jul, 2018 | 04:16 PM

رانا جبران

سٹی (42 نیوز) قومی کھیل ہاکی کی مشکلات کم نہ ہوئیں، ہاکی کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے، کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس اور معاوضوں سے محروم، کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کے بائیکاٹ کی حکمت عملی بنالی۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق قومی کھیل ہاکی کی مشکلات میں اضافہ، کھلاڑیوں نے ایشین گیمز کے تربیتی کیمپ کےبائیکاٹ کی حکمت عملی بنالی۔ فیڈریشن کے رابطے کیمپ کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تلقین کی گئی۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن حکام نے مقامی کوچز کے ذریعے کھلاڑیوں کو پیغام بھجوادیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل، ناصر جمشید کو مزید مہلت مل گئی

ذرائع کے مطابق 10 سے15روز میں واجبات نہ ملنے پر کھلاڑی کیمپ کا بائیکاٹ کرینگے۔ دوسری جانب پی ایچ ایف نے آج تربیتی کیمپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کو کراچی طلب کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرپی ایچ ایف کی گرانٹ روکی گئی۔

 پڑھنا مت بھولئے: نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ اور جنرل کونسل اجلاس طلب کرلئے

علاوہ زازیں کھلاڑیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فنڈز نہیں تھے تو ڈیولپمنٹ اسکواڈ کو کینڈا نہ بھجوایا جاتا، گھروں کے چولہے نہیں جلیں گے تو کیا کارکردگی دکھائیں گے۔ انکا کہنا ہے کہ فیڈریشن حکام کو غیر ملکی کوچ کی فکر ہے ہماری پرواہ نہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا ہے کہ فنڈز کے حصول کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ جوں ہی فنڈز آ ئیں گے کھلاڑیوں کے واجبات ادا کردئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں