نگران حکومت کو غلطی کا احساس، میڈیکل کالجز میں پرنسپل کی تقرری کا شیڈول تبدیل

15 Jul, 2018 | 03:47 PM

رانا جبران
Read more!

زاہد چوہدری: نگران حکومت کو غلطی کا احساس، تین میڈیکل کالجز میں پرنسپل کی تقرری کا شیڈول تبدیل، سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں علامہ اقبال ، پی جی ایم آئی اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کیلئے اب صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے تیس پروفیسرزکے سترہ اور اٹھارہ جولائی کو انٹرویوز ہونگے۔

سٹی 42 کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پرنسپل کیلئے ستائیس جولائی تک درخواستیں طلب کرنے کیلئے دیا گیا اشتہار بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے نئے شیڈول کے مطابق صوبے بھر میں میرٹ پر پہلے تیس سینئر پروفیسرز کو سترہ اور اٹھارہ جولائی کو انٹرویو کیلئے بلایا گیا ہے، تاکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج ، پی جی ایم آئی ، امیر الدین میڈیکل کالج و جنرل ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل کی تقرری عمل میں لائی جاسکے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تیس سینئر ترین پروفیسرز کے علاوہ بھی اگر کوئی انٹرویو دینا چاہے تو اٹھارہ جولائی کو انکا انٹریو بھی ہوگا۔ تاہم اب پرنسپل کی تقرری صرف سینئر پروفیسرز میں سے کی جائے گی۔

مزیدخبریں