(سٹی 42) ہائی وولٹیج سیاسی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش یا کچھ اور؟ والٹن روڈ پر نامعلوم افراد نےملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے بنیرز کو آگ لگا دی۔
خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، پنجاب پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے
تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ پر بنی پیدل گزرگاہ پر لگے مختلف امیدواروں کے بینرز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، دیکھتے ہی دیکھتے ہی تمام بینرز جل کر راکھ ہوگئے،آگ بڑھ کر پل کے فائبر کو بھی لگ گئی جس سے وہ پگھل کر نیچے گرتا رہا۔ آگ لگنے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی
اہل علاقہ کے مطابق کسی شخص کو آگ لگاتے دیکھا نہیں گیا تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ذمہ داروں کو پکڑ کر محرکات سامنے لائے جاسکیں۔