شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، لاہور پولیس نے گھٹنے ٹیک دیئے

15 Jul, 2018 | 01:04 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عرفان ملک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی دھمکی کام کر گئی، سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے پولیس اہلکاروں کو دہشتگردی سمیت دیگر مقدمات میں نامزد لیگی رہنمائوں کی گرفتاری سے روک دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔نواز شریف، مریم نواز کی گرفتاری کے بعد (ن) لیگ نئی مشکل میں پھنس گئی
پولیس کی جانب سے تیرہ جولائی کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے، سی سی پی او بشیر احمد ناصر نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نیب نے نواز شریف ،مریم نواز کو گرفتار کرلیا

یادرہے کہ پولیس نے شہر بھر میں بارہ مقدمات درج کیے تھے، جن میں دہشت گردی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی تھیں، میاں شہباز شریف کی وارننگ کے بعد پولیس نے مسلم لیگ ن کی ریلی کو بھی نہ روکا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا گیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے
 واضح رہے کہ 12 جولائی کو شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا نتظامیہ اور پولیس کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ظلم و زیادتی روک دیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، جب ہماری حکومت آئے گی تو آپ کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے بلکہ انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے۔

مزیدخبریں