بلاول بھٹو کے دورہ وسطی پنجاب کا شیڈول جاری

15 Jul, 2018 | 12:21 PM

(سعدیہ خان) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی مہم کے سلسلے میں وسطی پنجاب کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 16 جولائی کو ضلع اٹک سے سنٹرل پنجاب کا 4 روزہ دورہ شروع کریں گے۔16  جولائی کی شام وہ راولپنڈی پہنچیں گے۔ 17 جولائی کو راولپنڈی سے جہلم اور گجرات میں مختلف ریلیوں سے خطاب کر یں گے۔ 18 جولائی کی صبح منڈی بہاوالدین اور پھر سرگودھا جائیں گے۔ شام کو فیصل آباد سے جڑانوالہ پہنچیں گے۔

 19جولائی کی صبح چیئرمین پی پی پی  بلاول بھٹو زرداری لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ 19 جولائی شام کو اختتام ضلع قصور کی انتخابی ریلی پر ہوگا۔ سنٹرل پنجاب میں ان کی انتخابی مہم 19 جولائی کی شب ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں