ویب ڈیسک : صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاوس کو چھوڑنے سے قبل خارجہ پالیسی کے حوالے سے طویل بیان دیا گیا جس میں وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیصدر جو بائیڈن کے چار سال کے دوران کمزور ہوئے ہیں اور ایران زیادہ بے نقاب ہوا ہے۔
صدر بائیڈن کی کامیابیوں کا خاکہ پیش کرنے والے ایک طویل بیان میں، وائٹ ہاؤس نے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کی خارجہ پالیسی کے ریکارڈ کا دفاع کیا ہے، جس میں اسرائیل کے لئے ان کی انکمپرمائزڈ حمایت بھی شامل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "آج، اسرائیل کے لیے ان کی حمایت کی بدولت، ایران چار سال قبل جوبائیڈن و ہیرس کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے مقابلے میں بہت کمزور اور زیادہ بے نقاب ہے۔"
"ایران کے پراکسیز بشمول حوثی، حزب اللہ اور حماس کمزور ہو چکے ہیں، اور اس کے دیرینہ حلیف بشار الاسد گر چکے ہیں۔"
وائٹ ہاؤس نےتسلیم کیا کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں "بہت سے زیادہ فلسطینی شہری مارے گئے یا زخمی ہوئے ہیں"۔براؤن یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، جوبائیڈن انتظامیہ نے جنگ کے پہلے سال میں اسرائیل کو 17.9 بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی تاکہ غزہ کو تباہ کرنے والے جارحیت کے لیے مالی مدد کی جا سکے۔