سٹی42: وفاقی حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا جب کہ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔
فنانس ڈویژن نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پٹرول اور ڈیزل کی آئندہ پندرہ دن کے لئے قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 260 روپے 95 پیسے ہو گی،
نئی قیمتوں کا اطلاق اآج شب 12 بجے ہو جائے گا۔