اسرار خان :آرگنائزڈکرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ ہوئی ،قتل، اغواء اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم اعظم علی ہلاک ہوگیا۔
پولیس ٹیم ملزم کو مال و اسلحہ برآمدگی کیلئے علاقہ تھانہ گجرپورہ لے جارہی تھی،نامعلوم ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزم کے ساتھیوں کی شدید فائرنگ سے شوٹراعظم علی شدید زخمی ہو گیا،ملزم اعظم علی کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو راستے میں ہی دم توڑ گیا،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے،گاڑی کو نقصان پہنچا،ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس سرچ آپریشن کررہی ہے ۔
ملزم نے مصری شاہ میں دوران ڈیوٹی ڈولفن اہلکار کو گولی مارکرزخمی کردیا تھا
آرگنائزڈکرائم یونٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ملزم مارا گیا
15 Jan, 2025 | 11:33 PM