غزہ جنگ بندی چند گھنٹوں میں!

15 Jan, 2025 | 10:11 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  حکام بتا رہے ہیں کہ  اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی واپسی اور  جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان آنے والے گھنٹوں میں کیا جائے گا۔
ایک امریکی اور ایک عرب اہلکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے حماس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جلد اس معاہدہ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ دوحہ میں قطر کی حکومت کے اہم  رہنماؤں کی جانب سے آج شب نیوز کانفرنس کر کے اس جنگ بندی کا اعلان کیا جائے گا جس کے لئے قطر، امریکہ، مصر کے مصالحت کاروں نے حماس اور اسرائیل کے نمائندوں کے ساتھ کئی ماہ تک گفت و شنید کی۔

آج جس معاہدہ پر دستخط ہو رہے ہیں اس  پر تین مرحلوں مین عمل درآمد ہو گا۔ پہلے مرحلہ میں اسرائیل کے  33 یرغمالیوں اور حماس کے اسرائیلی جیلوں مین سزا کاٹنے والے سینکڑوں قیدیوں کی رہائی ہو گی، بعد کے مرحلوں میں غزہ سے اسرائیل کی فوج کی واپسی اور اس کے بعد آخری مرحلہ میں غزہ میں بحالی کے عمل کے متعلق معاملات طے کئے جائیں گے۔ 

فائل - اسرائیلی مظاہرین نے حماس سے 17 دسمبر 2024 کو تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے باہر یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایک عرب اہلکار نے مزید کہا کہ آنے والے گھنٹوں میں ایک اعلان متوقع ہے۔

مزیدخبریں