سٹی 42 : ایک طویل انتظار کے بعد بالآخر برطانوی باکسرز کونور بین اور کرس یوبینک کے درمیان مقابلہ ہونے جارہا ہے، یہ میچ اپریل میں ہوگا۔ منتظمین (آرگنائیذر) کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔
اکتوبر 2022 میں دونوں برطانوی باکسرز کے درمیان مقابلہ ہونا تھا، تاہم میچ کے ہفتے میں کونور بین رضاکارانہ طور پر منشیات کے ٹیسٹ میں ناکام ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے اس مقابلے کو روک دیا گیا تھا ۔
آج (بدھ) 28 سالہ باکسر کونور بین نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مقابلے کی تصدیق کی ہے ۔
منشیات کے کیس سے اپنا نام صاف کرنے کے لیے کونور بین کو دو سال لگے، اور نومبر 2022 میں اس کی معطلی کو ہٹا دیا گیا۔ کونور بین نے اپنے پروموٹر ایڈی ہرن اور سعودی اہلکار ترکی الالشیخ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے تصاویر شیئر کیں .
دوسری جانب 35 سالہ یوبینک جونیئر نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر تصویر پوسٹ کی، اس نے پیغام لکھا کہ: "@conorbennofficial نے اپنی موت کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں"۔
کرسٹوفر لیونگسٹون یوبینک کے پاس اب تک 34 مقابلے جیتنے کا ریکارڈ موجود ہے، انہیں 3 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں "کیچ ویٹ" فائٹ کے طور پر بلایا جاتا ہے۔ کونور بین کو کرسٹوفر یوبینک سے مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی، وہ 23-0 کے ریکارڈ کے ساتھ ایک ناقابل شکست ویلٹر ویٹ ہیں.