غزہ جنگ بندی؛ حماس نے فلاڈلفی کوریڈور کے ھوالے سے نئے مطالبات پیش کر دیئے

15 Jan, 2025 | 09:41 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طعملاً طے ہو جانے کے بعد حماس نے  مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر واقع فلاڈلفی کوریڈور کے کنٹرول کے حوالے سے نئے مطالبات پیش کر دیئے۔ اسرائیل کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مطالبہ کو اسرائیل کی جانب سے قبول کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے فلاڈیلفی کوریڈور کے حوالے سے آخری لمحات میں ناقابل قبول مطالبات کیے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک نامعلوم "سینئر سیاسی ذریعے" کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم کو غزہ-مصر سرحد کے ساتھ نام نہاد فلاڈیلفی کوریڈور کے حوالے سے حماس کی طرف سے آخری لمحات میں مطالبات موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ مطالبات ان نقشوں کے خلاف ہیں جنہیں اسرائیلی کابینہ اور امریکی ثالثوں نے مذاکرات کے دوران منظور کیا تھا۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان نقشوں میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کا مخالف ہے۔

معاہدے کی بتائی گئی شرائط کے مطابق، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور کا کنٹرول برقرار رکھے گا، اگرچہ وہاں اس کی تعیناتی کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں