ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ جنگ بندی؛ حماس نے فلاڈلفی کوریڈور کے ھوالے سے نئے مطالبات پیش کر دیئے

Philadelphi Corridor, Doha Talks, Gaza, Israel Hamas conflict, Gaza ceasefire, city42
کیپشن: حماس کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ قطر  کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی معاہدہ پر دستخط ہونے سے کچھ دیر پہلے فلاڈلفی کوریڈور کے ھوالے سے نیا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ اس مطالبہ پر اسرائیل کا ابتدائی ردعمل نفی میں سامنے آ رہا ہے۔ غزہ اور مصر کے درمیان آمد و رفت کا راستہ جسے عام طور پر فلاڈلفی کوریڈور کہا جاتا ہے، غزہ کے لئے زمینی راستے سے دنیا سے مدد آنے کا واحد راستہ ہے۔ اس راستہ پر اس وقت اسرائیل کا کنٹرول ہے اور معاہدہ کی اب تک طے سمجھی جانے والی تصریحات میں یہ شامل ہے کہ جنگ کبندی کے ابتدائی مرحلہ کے دوران اسرائیل فلاڈلفی کوریڈور پر کنٹرول برقرار رکھے گا۔  (عفح کے فلاڈلفی کوریڈور کی فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قطر کے دارالحکومت دوحہ میں غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طعملاً طے ہو جانے کے بعد حماس نے  مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد پر واقع فلاڈلفی کوریڈور کے کنٹرول کے حوالے سے نئے مطالبات پیش کر دیئے۔ اسرائیل کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مطالبہ کو اسرائیل کی جانب سے قبول کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ حماس نے فلاڈیلفی کوریڈور کے حوالے سے آخری لمحات میں ناقابل قبول مطالبات کیے ہیں۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک نامعلوم "سینئر سیاسی ذریعے" کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم کو غزہ-مصر سرحد کے ساتھ نام نہاد فلاڈیلفی کوریڈور کے حوالے سے حماس کی طرف سے آخری لمحات میں مطالبات موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ مطالبات ان نقشوں کے خلاف ہیں جنہیں اسرائیلی کابینہ اور امریکی ثالثوں نے مذاکرات کے دوران منظور کیا تھا۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ اسرائیل ان نقشوں میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کا مخالف ہے۔

معاہدے کی بتائی گئی شرائط کے مطابق، اسرائیل معاہدے کے پہلے مرحلے میں فلاڈیلفی کوریڈور کا کنٹرول برقرار رکھے گا، اگرچہ وہاں اس کی تعیناتی کو کمزور کیا جا سکتا ہے۔