سٹی42: قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔ مبینہ طور پر یرغمالیوں کے معاہدے کا اعلان کریں گے۔
یروشلم پوسٹ نے بتایا کہ وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی آج شام خود پریس کانفرنس کریں گے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں غزہ ٹروس اور ہوسٹیج ڈیل پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو پہلا یرغمال آزاد ہوسکتا ہے ۔
قطر میں غزہ جنگ بندی کے لئے مہینوں سے ہو رہے مذاکرات کے حتمی نتیجہ پر اپ ڈیٹ شروع ہونے والا ہے۔
قطر کےدارالحکومت دوحہ میں اہم نیوز کانفرنس اگلے چند منٹوں میں شروع ہونے والی ہے۔
بی بی سی نے بتایا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ اپ ڈیٹ قطری وزیر اعظم کے ترجمان ماجد الانصاری سے آئے گی۔