ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ میں اہم پریس کانفرنس چند لمحوں میں ہونے جا رہی ہے

Doha Talks, Hamas- Israel conflict, Gaza war, hostages deal, ceasefire in Gaza, Qatari diplomacy
کیپشن: قطر کے پرائم منسٹر محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی جنگ بندی کے لئے کوشش میں مصروف ہو گئے تھے۔ ان کی قیادت میں حماس ور اسرائیل کے درمیان مشکل نوعیت کی ثالثی کے نتیجہ میں نومبر 2023 میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کا تبادلہ ممکن ہوا تھا۔ ایک سال سے زیادہ عرصہ جاری رہنے والے پیچیدہ ثالثی مذاکرات کے نتیجہ میں آج جنگ بندی اور مزید یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہونے کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ قطر کے پرائم منسٹر کی یہ فائل تصویر وکی پیڈیا سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی آج شام پریس کانفرنس کریں گے۔ مبینہ طور پر یرغمالیوں کے معاہدے کا اعلان کریں گے۔
یروشلم پوسٹ نے بتایا کہ وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی آج شام خود پریس کانفرنس کریں گے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں غزہ  ٹروس اور ہوسٹیج ڈیل پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ اتوار کو پہلا یرغمال آزاد ہوسکتا ہے ۔

قطر میں غزہ جنگ بندی کے لئے مہینوں سے ہو رہے مذاکرات کے حتمی نتیجہ پر  اپ ڈیٹ شروع ہونے والا ہے۔

قطر کےدارالحکومت دوحہ میں اہم   نیوز کانفرنس اگلے چند منٹوں میں شروع ہونے والی ہے۔

بی بی سی نے بتایا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ یہ اپ ڈیٹ قطری وزیر اعظم کے ترجمان ماجد الانصاری سے آئے گی۔