ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی و قتل کیس میں سزائے موت کا مجرم بری ہوگیا

زیادتی و قتل کیس میں سزائے موت کا مجرم بری ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: کم سن بیٹی سے زیادتی اور قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم لاہور ہائیکورٹ سے بری ہوگیا ،ہائیکورٹ نے چشم دید گواہوں کی موقع پر موجودگی ثابت نہ ہونے پر سیشن کورٹ کاملزم کو تین مرتبہ سزائے موت دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

جسٹس شہرام سرورچودھری اورجسٹس محمد امجد رفیق پرمشتمل دو رکنی بینچ نےمجرم کی سزا کیخلاف دائراپیل پرسماعت کی،خاتون نے شوہرپربیٹی سے زیادتی اورقتل کے الزام میں تھانہ سٹی چونیاں ضلع قصور میں چھ اپریل 2020 کوآٹھ سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کا مقدمہ درج کروایا، مدعی اور سرکاری وکیل مجرم کی بریت اپیل کی مخالفت کے باوجودعدالت کو مطمئن نہ کرسکے،مجرم کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ گواہ منحرف ہوچکے ہیں کہ انہوں نے باپ کو بیٹی کو ساتھ لیجاتے ہوئے دیکھا، ٹرائل کورٹ نے مجرم باپ کو مختلف دفعات کے تحت تین مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا، وکیل صفائی نے موقف اپنایا  ٹھوس شواہد نہ ہونے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے تین مرتبہ سزائےموت سنائی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمہ کے چار سال بعدسزائے موت کےقیدی کوبری کرنے کا حکم دیدیا ۔