ویب ڈیسک : ترکیہ کے شہر استنبول میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
ترکش میڈیا کےمطابق درجنوں مزید افراد زہریلی شراب پینے سے بیمار ہوئے جن کا علاج جاری ہے۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ میتھانول ملی شراب ان ہلاکتوں کی وجہ بنی، میتھانول ملی شراب مختلف بیماریوں کی وجہ بن سکتی ہے اور اسے پینے سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
قبل ازین میڈیا کی جانب سے 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی، استنبول کی انتظامیہ کے مطابق سال 2024 میں زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہلاک ہوئے تھے۔