بابر شہزاد تُرک : پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سال 2024 کے 72 ویں پولیو کیس کی تصدیق ہوگئی، پولیو وائرس ٹائپ ون ڈی آئی خان کی رہائشی بچی میں پایا گیا، متاثرہ بچی سے پولیو سیمپلز 31 دسمبر کو لئے گئے تھے، پولیو کیس 2024 میں شمار ہو گا ۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان میں گزشتہ سال کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ۔