کومل اسلم :حکومت نے فیملی پلاننگ کیلئے علماء کرام و خطیبوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ منصوبے کی دستاویزات پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو بھیج دی گئیں
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کو منصوبے کی تمام تفصیلات سے آگاہ کیا گیا،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ، صوبائی سطح پر سکالرز، علماء کرام، امام مسجد، خطیبوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
3600 آئمہ مساجد خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں گے،تمام اضلاع سے 100، 100 خطیبوں، آئمہ کی خدمات حاصل کی جائیں گی،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہر ضلع میں ایک فوکل پرسن نامزد ہوگا،صوبائی فوکل پرسن کو 20 ہزار ،ضلعی فوکل پرسن کو 10 ہزار ماہانہ اعزازیہ ملے گا،تسلی بخش کارکردگی پر ہر خطیب کو پانچ ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی دیا جائے گا
ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے علماء کرام کی خدمات ختم کردی جائیں گی،ڈپٹی کمشنرز کو ماہانہ 25 ہزار ماہانہ اعزازیہ ملے گا، سالانہ چار اجلاس کر سکیں گے،پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈویژنل کمشنرز کو اجلاس کے 50 ہزار روپے دے گا،امام مسجد تحریری، ویڈیو کی صورت میں اپنی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کریں گے،تحصیل پاپولیشن آفیسر فیملی پلاننگ سے متعلق مواد ڈیش بورڈ میں اپ لوڈ کرے گا