ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 3 مقامات سے سونے کے ذخائر نکل آئے

پنجاب کے 3 مقامات سے سونے کے ذخائر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : پاکستان کے طول و عرض میں سونے کے ذخائر نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے مزید 3 مقامات سے سونے کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں، مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے، تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے۔ 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ معدنیات کے حکام مزید مقامات پر سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دینگے، اٹک کی طرز پر دیگر مقامات سے سونا نکالنے کےلیے بھی بین الاقوامی آکشن ہوگی۔