عازمین حج سے مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول

15 Jan, 2025 | 05:56 PM

عثمان خان : سرکاری حج اسکیم میں عازمین نے 48 ارب 90 کروڑ روپے جمع کرا دیے

وزارت مذہبی امور کو عازمین حج سے اخراجات کی دوسری قسط بھی موصول ہوگئی، 81 ہزار 500 عازمین حج سے دو اقساط میں مجموعی طور پر 48ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر دو لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16 ارب 30 کروڑ روپے جمع کرائے۔

دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے چار لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔حج اخراجات کی دوسری قسط 27 دسمبر سے دو جنوری تک مقامی بینکوں کے ذریعے وصول کی گئی۔حج اخراجات کی مد میں دوسری قسط کے طور پر عازمین نے 32 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے۔سرکاری سکیم کے تحت عازمین حج سے مجموعی طور پر تقریباً 100 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

سرکاری سکیم کے تحت عازمین سے تیسری اور آخری قسط فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جائے گی۔رہائش ٹکٹ ٹرانسپورٹ خوراک اور دیگر امور کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اخراجات کی آخری قسط حج پیکج کی  حتمی تعین کے بعد وصول کی جائے گی۔

مزیدخبریں