ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں یاسمین راشد، عمر سرفراز، محمود الرشید، صنم جاوید  پر فرد جرم لگ گئی

May nine attacks, PMLN Office attack case, indictment, ATC Lahore, Kot Lakhpat Jail, city42
کیپشن: نو مئی 2023 کو پی ٹی آئی کے لیڈروں نے لاہور میں جناح ہاؤس، تھانہ شادمان، مسلم لیگ نون کے دفاتر، عسکری پلازہ اور کئی دیگر عمارات پر منظم حملے کئے تھے، ان حملوں میں ملوث پائے گئے ملزموں پر مقدمے تو فوراً درج ہو گئے تھے لیکن تحقیقات، تفتیش، ثبوتوں کی چھان بین جیسے پیچیدہ مراحل سے گزرنے کے بعد فردِ جرم عائد ہونے کا مرحلہ اب آیا ہے۔  مرکزی ملزوں میں سے بیشتر تحقیقات کی ابتدا میں ہی گرفتار ہو گئے تھے۔ آج انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ نون کے دفتر کو نذرِ آتش کرنے کے اہم مقدمہ کے31 ملزموں پر فردِ جرم عائد کی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:  سانحہ 9مئی  کے ایک اور  تلخ واقعہ مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔  عدالت نے  سابق گورنر عمر جاوید چیمہ، سابق وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود الرشید  اور صنم جاوید سمیت 31 ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی۔ 
فردَ جرم عائد ہونے کے بعد ملزموں نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا اور عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کو گواہیاں ریکارڈ کروانے کی اجازت دے دی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں 9 مئی 2022 کو مسلم لیگ نون کا مرکزی دفتر جلانے کے ایک مقدمہ میں ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی، مسلم لیگ نون کا ہی دفتر جلانے کے دوسرے مقدمہ مین فردِ جرم 23 جنوری کو عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ 
آج فرد جرم عائد کرنے کے لئے تمام ملزموں کو کٹہرہ میں لایا گیا جن میں نمایاں ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری،محمود الرشید، صنم جاوید  تھے، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے طریقہ کار کے مطابق فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔ 
عدالت نے مقدمے کی مزید کارروائی 22 جنوری تک ملتوی کر دی، 22 جنوری کو  پراسیکیوشن اپنے گواہوں کی گواہیاں ریکارڈ کروائے گی۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ سکیورٹی ضروریات کے سبب  اس مقدمے میں ٹرائل کی مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہو گی۔ 
مسلم لیگ نون  کا دفتر جلانے کے دوسرے کیس مقدمہ نمبر 367/23کی بھی آج مختصر سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت اس حکم کے ساتھ 23 جنوری تک ملتوی کر دی کہ اس روز   فرد جرم  عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔

Caption یاسمین راشد اور  محمود الرشید کو پولیس کی فور وہیلر گاڑی میں انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا تو دونوں ہشاش بشاش اور اچھی صحت میں دکھائی دیئے۔ دونوں نے نیوز کیمروں کی طرف دیکھ کر چہروں پر مسکراہٹ کے ساتھ ہاتھوں سے وکٹری کے نشان بنائے۔

Caption n نو مئی ساںحہ کی ایک مرکزی ملزمہ صنم جاوید ضمانت پر رہا ہے، وہ  بھی آج مسلم لیگ نون کا دفتر جلانے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد ہونے کے وقت عدالت میں موجود تھیں۔ سکرین شوٹ سٹی42 کی ویڈیو کلپ سے لیا گیا۔