ڈالر کی قیمت میں اضافہ

15 Jan, 2025 | 05:48 PM

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.72 روپے سے بڑھ کر 278.77 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوکر 280.67 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.30 روپے  مہنگا ہوکر 289.64 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 76.41 روپے،  سعودی ریال 5 پیسے بڑھ کر 74.65 روپےکا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ  14 پیسے کمی سے 344.06 روپے کا ہوگیا ۔ 
 

مزیدخبریں