ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ بار میں وکالت کے خواہشمند طلباء کیلئے 15 روزہ بار ووکیشنل کورس کا آغاز ہوگیا ، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کونسل بیرسٹر احمد قیوم نے کہاکہ وکیل کے یونیفارم میں گانا گانے ، ڈانس کرنے اور سوشل میڈیا پر پیشے کے برعکس اشتہار بازی پروفیشنل مس کنڈیکٹ ہے.
سپریم کورٹ نے بی اے ایل ایل بی کے حامل افراد کیلئے وکالت لائسنس کے حصول کے بار ووکیشنل کورس لازم قرار دے رکھا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار میں طلباء کیلئے بار ووکیشنل کورس کا آغاز کیا گیا ، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی ،،تقریب سے صدر ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، سیکرٹری بار بیرسٹر قادر بخش چاہل نے اظہار خیال کرتے ہوئے وکالت کے شعبے کی اہمیت بارے بتایا ۔
چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بارکونسل بیرسٹر احمد قیوم نے طلبہ و طالبات کو پہلا لیکچر دیتے ہوئے بتایا کہ وکیل کے یونیفارم میں گانا گانے ، ڈانس کرنے اور سوشل میڈیا پر پیشے کے برعکس تشہیر پروفیشنل مس کنڈیکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔بی اے ایل ایل کا امتحان پاس کرنیوالے سو سے زائد طلباء و طالبات کورس میں شرکت کررہے ہیں.