سکالر شپ سیکنڈ، تھرڈ ائیر سٹوڈنٹس کو بھی ملے گا، مریم نواز نے گڈ نیوز بتا دی

15 Jan, 2025 | 05:25 PM

Bilal Arshad

سٹی 42 : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 65 فیصد سے زائد نمبر لینے والے سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ 

 مریم نواز نئے بجٹ میں ہونہار سکالر شپ 50ہزار تک بڑھانے کا اعلان کردیا ، اس کے علاوہ سیکنڈ اور تھرڈ ایئر سٹوڈنٹس کو بھی ہونہار سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 30ہزار سکالر شپ کم ہیں زیادہ ہوناچاہیے، حکومت میرا زاتی کاروبار نہیں عوام جواب دہ ہوں ، برے وقت میں ساتھ دینے ارکان اسمبلی کو بھی ناراض کرکے میرٹ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس بلکل مفت دیں گے۔ نوجوانوں کے لئے ترقی کے راستے بنانا ماں کا فرض ہے، سکالر شپ کی پہلی کھیپ آئے گئی ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر سب کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ 

 مریم نوازشریف نے کہا کہ ماں باپ کی دعائیں کے طفیل آج وزیر اعلیٰ بنی ہوں، نعرے لگاتے تھے لیکن آج تک ایک پائی کی بھی چوری ثابت نہیں کرسکے، یہ آخری چانس ہے آگے جائیں گے یا پھر ہمیشہ پیچھے چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سیاست کو بھی میرٹ کی نظر سے دیکھا جانا چاہیے، لوگوں کو چور چور کہتے رہے خود پر 196 ملین پونڈ کا کیس ہے، بچے آنکھیں کھلی رکھیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں ہماری ریڈ لائن پاکستان ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے، سب کو مبارک ہو، آج بہت خوشی ہو رہی ہے، ہونہارسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام ہے، ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہاکہ رانا سکندر حیات، صوبائی،سیکرٹری ہائی ایجوکیشن ڈاکٹر فخر نوید اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں،یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، علامہ اقبا کے شہر میں طلبہ نے بہت عمدگی سے کلام اقبال پیش کیا، اقبال نے اپنے کلام میں خصوصیت سے نوجوانوں کاذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ کے لئے آنے پر جو پیار ملا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، 30 ہزار بچوں کو سکالرشپ دی جا رہی ہیں،  سکالرشپ سفارش پر نہیں دی گئی، 100 فیصد میرٹ کو یقینی بنایا گیا، حلفاً کہہ سکتی ہوں کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ملے گا، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب آپ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہو، وسائل کی کمی کے باوجود محنت جاری رکھنے والے طلبہ کوسلام پیش کرتی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ بچوں کو پڑھانے والے والدین کی معاشی مشکلات کا اندازہ ہے، سکالر شپ ملنے پر شکریہ ادا نہ کرے، یہ آپ کا حق اور محنت کا ثمر ہے ، پنجاب بھر میں بلاتفریق سب بچوں کو سکالر شپ مل رہے ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ ہونہار سکالر شپ کو30 ہزار سے 50 ہزارتک بڑھائیں، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے عوام پر ہی لگنا چاہیے، اللہ تعالی اور عوام کے سامنے سرخرو ہوں کوئی سکالر شپ سفارش پر نہیں دیا گیا۔ پاکستان کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوان ہیں،میری سب سے بڑی بھی ترجیح میرے نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی نیچے آرہی ہے، سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، میری خواہش ہے اب اس سب کا ثمر آپ تک پہنچے، آپ کے لیے راستے نکالنا آپ کی ماں مریم نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔  

وزیراعلیٰ نے کہا کہ  طلبہ کے لئے چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں بن سوچتی ہوں، ہونہار سکالر شپ بچوں کے والدین کے لئے ایک مدد کے مترداف ہے، میں طلبہ کی چیف منسٹر نہیں بلکہ ماں کے طور پر بیٹھی ہوں، نہیں چاہتی کوئی بچہ میرا شکریہ ادا کرے، یہ آپ کا حق ہے، طلبہ میری سب میری کمائی ہو میرا اثاثہ ہو۔ مریم نوازشریف نے ایک طالبہ کو اپنی سیٹ پر بٹھا دیا۔ 

مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ آچکی ہیں، جلد لیکر خود آؤں گی، بچوں کے لئے مارکیٹ میں میسر بہترین لیپ ٹاپ خود منتخب کیے ہیں، 65فیصد سے زائد نمبر والے تمام بچوں کو لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، آپ سب کی ضروریات پوری کرنا میری زمہ داری ہے، اگلے ملاقات آپ کے ساتھ لیپ ٹاپ کے ساتھ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایک لاکھ بائیکس مفت دی جائیں گی، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے اور ماں بچوں میں تفریق نہیں کر سکتی، آپ سب نے اس وطن کی خدمت کرنی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ محنتی بچے کو کالجز اور یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملنا ریاست کے لئے فکر انگیز ہے، آپ سب پاکستانی ہو، آپ کے میرٹ کو ریاست تسلیم کرئے گی، مجھے اپنے سارے بیٹے اور بیٹیاں برابر عزیز ہیں، وطن کی عزت اور حرمت کے ہم سب امین ہیں خیانت نہیں کرنی چاہیے، ماں جیسے مٹی ہوں تو خیانت نہیں کی جا سکتی،
ہونہار سکالر شپ ملنے پر عہد کرے ماں جیسی مٹی سے خیانت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ایک بچہ ملک کی بنیاد میں ایک ایک اینٹ کی مانند ہے،
نواجوان عہد کریں کچھ بھی ہو جائے وطن کے خلاف نہیں جائیں گے، خیبر پختونخوا کی طرف سے جب پنجاب پر حملہ ہوا، تو پولیس اور رینجرز کے جوانوں کے کیلوں والے ڈنڈوں سے مارا گیا۔  

مریم نواز نے کہا کہ کیا کوئی سیاست میں اس حد تک جا سکتا ہے ، وردی والے آپ کے لئے جانیں قربان کرتے ہیں تضحیک برادشت نہیں، ہسپتال میں پولیس اور رینجرز کا کوئی ایسا نوجوان نہیں تھا جس کی سر کی ہڈی نہ توڑی گئی ہو، مشکل ہو تو پولیس کو ہی پکارا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کون سی سیاست کسی سے زندگی چھینناسکھاتی ہے، اڈیالہ جیل میں والدہ صاحبہ کے گزرنے کی خبر ملی،صدمے کے باوجو د کسی کو حملے کرنے جلاؤ گھیراؤ کے لئے نہیں کہا، ہم نے تو کسی کو ملک میں آگ لگانے کے لیے نہیں کہا، مجھے ڈیتھ سیل میں 5 مہینے رکھا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی یہ وطن تو ہمارا ہے، نوجوانوں کو جلاؤ، گھیراؤ اور حملوں پر اکسایا گیا، پانامہ کے جعلی کیس میں ہماری حکومت ختم کی گئی، میں کہتی ہوں مکافات عمل ہے جو آپ بھگت رہے ہیں، ایک روپے کی چوری ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی، آنکھ بند کرکے ہر بات پر یقین نہ کریں، ہر امر کے بارے میں تحقیق کریں، اپنے بچے باہر ہیں اور دوسروں کے بچوں کو استعمال کرتے ہو ، کون آپ کے لئے کام کررہا ہے،یہ سوچنا آپ کا کام ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اگر عوام کی بھلائی کیلئے سیاست کی جائے تو یہ عبادت کے مترادف ہے، آپ اپنے فیصلے اپنے ملک کو سامنے رکھ کر کرو ۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت 2017 میں ختم کی گئی اور ترقی کرتا ملک پیچھے چلا گیا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نواز شریف نے ختم کی، دہشت گردی کو شکست دی گئی، لیکن وہ دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی، سمجھ نہیں آتی بچوں کا مستقبل خراب کرنے والوں کو نیند کیسے آتی ہوگی ، نوجوانوں کو کہتی ہو ں کہ جب ملک کو مسئلہ درپیش ہو تو ملک اور  والدین کی عزت و تکریم کو سامنے رکھیں، آپ کو کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا، اپنے ملک کا سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب سے کوڑے کے ڈھیر ختم کروائیں ہیں ، ایسا لگتا ہے پچھلی حکومت نے کوئی کام ہی نہیں کیا، مجھے ہر کام شروع سے کرنا پڑ رہا ہے،  آپ لوگوں نے ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، آپ کی ریڈ لائن صرف پاکستان ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دل چاہتا ہے کہ سارے پیسے بچوں پر لگا دیں، اب وقت آگیا ہے ہر بچہ،بچی سر اٹھا کر چلے گا،خوب پڑھے گا، ترقی کرے گا۔ 

مزیدخبریں