قیصر کھوکھر: سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو اینٹی کرپشن نے لاہور سے حراست میں لے لیا
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق سابق ڈپٹی کمشنر کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ،اینٹی کرپشن حکام پچھلے کئی ماہ سے کرپشن کی مختلف درخواستوں پر تحقیقات کر رہے تھے۔سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ ریمانڈ پر اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کردیا